کرونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم سنگ میل عبور کرنا لائق تحسین ہے،نیول چیف

ملجئم کلاس کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی، تقریب سے خطاب

منگل 15 جون 2021 16:22

کرونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم ..
اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ کرونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم سنگ میل عبور کرنا لائق تحسین ہے،ملجئم کلاس کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے چوتھے ملجئم کلاس کارویٹ جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان کے مطابق یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہو گا۔ امیر البحرنے کہاکہ جنگی جہازوں کی تعمیر کے لئے وزارت دفاعی پیداوار, پاک بحریہ, کراچی شپ یارڈ اور ترک کمپنی کا باہمی تعاون خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے کہاکہ کرونا کی عالمی وبا کے باوجود کراچی شپ یارڈ اور اسفات ترکی کا بروقت اہم سنگ میل عبور کرنا لائق تحسین ہے،ملجئم کلاس کارویٹ جہازوں کی شمولیت سے روائتی اور غیر روائتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں ترک کمپنی اسفات کے سربراہ, سرکاری عہدیداران,پاک بحریہ اور شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔