لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پہلی ڈیجیٹل کورٹ کا آغاز،مقدمے کا تمام ریکارڈ سکین کر کے محفوظ کیا جا سکے گا

منگل 15 جون 2021 16:22

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پہلی ڈیجیٹل کورٹ کا آغاز،مقدمے کا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پہلی ڈیجیٹل کورٹ کا آغاز ہوگیا ،ہائی کورٹ کے ججز اور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کو ڈیجیٹل کورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،مقدمے کا تمام ریکارڈ سکین کر کے محفوظ کیا جا سکے گا ،وکلاء مقدمہ سے متعلق ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی جمع کروائیں گے،ڈیجیٹل کورٹ کے زریعے عدالتی کام کو مکمل پیپر لیس بنایا گیا ہے،ڈیجیٹل کورٹس کے لئے موبائل ایپ بھی تیار کرلی گئی، ایپ کے زریعے وکلاء اور سائلین کو کیس ٹریکنگ میں آسانی ہوگی،ڈیجیٹل کورٹس کے لئیتمام ایس او پیز کو اپنایا گیا ہے،نادرا ،اراضی سنٹر، ایف آئی آر اور ریکارڈ کی آن لائن پڑتال کو ای کورٹس سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے ،جعل سازی کے خاتمے کے لئے سسٹم کے تحت قومی شناختی کارڈ اور زمینوں کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی فوری جانچ پڑتال ہو سکے گی،پنجاب بھر کے تھانوں میں درج ایف آئی آر کی سافٹ کاپی کا حصولِ بھی آسان کر دیا گیا ،پنجاب کے 13 اضلاع میں ضلعی ڈیجیٹل عدالتیں پہلے سے فعال ہیں،ڈیجیٹل کورٹس سے ججز وکلاء اور سائلین کو بروقت سہولت میسر رہے گی،کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا وہیں عدالتی نظام کو متاثر کیا ،ڈیجیٹل کورٹس سے قیام سے کورونا کے صورتحال کے دوران سماعت ممکن رہی ہے۔