سکھر،مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 4 فرار، اسلحہ بر آمد

تماچانی کے لنک روڈ کے قریب ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے، پولیس

منگل 15 جون 2021 16:22

سکھر،مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 4 فرار، اسلحہ بر آمد
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سکھر میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک اور 4 ڈاکو فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور اس کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے تماچانی کے لنک روڈ کے قریب ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے۔ڈاکوئوں کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔مارے گئے ڈاکو کے 4 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر لیئے گئے ہیں، ڈاکو کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :