پابندیوں کے خاتمے کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

سیاحوں نے سوات کے حسین مقامات میں ڈیرے ڈال دیئے ،سیاح چیئر لفٹ، زپ لائن اور حسین مقامات سے لطف اندوز ہو تے رہے

منگل 15 جون 2021 16:22

پابندیوں کے خاتمے کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پابندیوں کے خاتمے کے بعد ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزارٹ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کے طرف سے اعلان کے بعد سطح سمندر سے 9ہزار 2 سو فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزارٹ کو بھی سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقامات کھلتے ہی ملک بھر کے سیاحوں نے سوات کے حسین مقامات میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ سیاح چیئر لفٹ، زپ لائن اور حسین مقامات سے لطف اندوز ہو تے رہے۔کوڈ 19 کے کیسز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :