اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 15 جون 2021 16:22

اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،شہر میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش متوقع ہے۔بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی ہوائیں 16جون سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، جس سے سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔