احمدیار،ٹریفک حادثہ میں25 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا

منگل 15 جون 2021 16:27

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں25 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 87/EBکے نزدیک تیزرفتارٹریکٹرٹرالی اور موٹرسائیکل رکشہ میں ٹکر جس کے نتیجہ میں25 سالہ عابد ولد بہادر سکنہ97 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی چھوڑکرجائے وقوعہ پر فرارہوگیاتھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔