فرانس کی بلدیاتی سیاست میں پاکستانی نوجوان متحرک

اگلے ہفتے ہونے والے تحصیل لیول کے الیکشن میں پاکستانی نوجوانوں کی شرکت

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن منگل 15 جون 2021 17:15

فرانس کی بلدیاتی سیاست میں پاکستانی نوجوان متحرک
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) پاکستانی نوجوان فرانسیسی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، میونسپل الیکشن کے بعد اب تحصیل الیکشن میں بھی پاکستانی نوجوان متحرک ہیں۔ فرانس کی 95 ڈسٹرکٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد مقیم ہے اس ڈسٹرکٹ کے مختلف شہروں سے کئی نوجوان پاکستانی سیاسی میدان میں متحرک ہیں۔

اگلے ہفتے ہونے والے تحصیل لیول کے الیکشن میں نوجوان پاکستانی ڈاکٹر اسد اقبال بھی الیکشن میں بھرپور لے رہے ہیں اور وہ خود اور ان کے ساتھی بھرپور کمپئین میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے اسد اقبال اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے لئے سب سے مؤثر پلیٹ فارم سیاست ہے۔ آپ سیاسی عمل کے ذریعے ہی اپنے اور عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں ، عوام کے مسائل کے حل کے لئے فرانس کا بلدیاتی نظام بہترین ہے۔

(جاری ہے)



پاکستانی کمیونٹی فرانس میں بزنس اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بھرپور طریقے سے اپنا آپ منوارہی ہے لیکن فرانسیسی سیاست کی طرف لوگوں کا رجحان بہت کم ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ ہم سیاسی پلیٹ فارم پر بھی پاکستانی کمیونٹی کو منوائیں اور ہر علاقے کے بلدیاتی اداروں میں ہماری کمیونٹی کی نمائیندگی ہو۔ جب سیاسی اداروں میں ہماری نمائندگی ہوگی تو ہم پاکستان کا مثبت اور روشن امیج پیش کرسکیں گے۔ فرانس کے ممتاز بزنس مین چوہدری نواز اورنگزیب قلعہ ریستوران سارسل  نے الیکشن کمپئین کے حوالےسے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا اور انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



اسد اقبال اور ان کے ساتھی روزانہ کی بنیاد پر فرانسیسی اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں اپنے سیاسی ایجنڈے کے حوالے سے آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ بیس اور ستائیس جون کو گھروں سے نکلیں اور ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیں۔