ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا ڈسٹرکٹ جہلم کااچانک دورہ

تفصیلات کے مطابق عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ڈسٹرکٹ جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد ابرہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل نے استقبال کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 15 جون 2021 17:52

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا ڈسٹرکٹ جہلم کااچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا ڈسٹرکٹ جہلم کا وزٹ ،تفصیلات کے مطابق عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ڈسٹرکٹ جہلم کا دورہ کیا اس موقع پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل، محمد ابرہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل نے استقبال کیا۔

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سول لائن، صدر، دینہ اور سوہاوہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ اوز تھانہ جات بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے دوران وزٹ تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک،دفاتر آفیسر مہتمم تھانہ جات، محرر رومز، بارک کانسٹیبلان، کمرہ جات تفتیشی افسران، حوالات تھانہ جات، پولیس میس اور پولیس تھانہ جات میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس اور تھانہ جات میں نصب شدہ CCTV کیمرا ز کابھی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کا ریکارڈ، کرائم رجسٹرز اور تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا اور اس بابت تھانہ جات کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ دئیے،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کر کے میرٹ پر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، خدمت خلق اور تحفظ جیسے اشعار کو اپناتے ہوئے اپنی ضلع کی عوام الناس کی دادرسی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :