مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے‘عثمان بزدار

پنجاب کی سو فیصد آبادی کی مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریںگے،یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے

منگل 15 جون 2021 18:20

مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔نئے مالی سال کیلئے 560ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیاہے اورترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کی سو فیصد آبادی کی مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کیاگیا ہے ۔گریڈ1سے 19تک کے ملازمین کو25فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیاگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ نیا بجٹ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی۔تاریخی اوربہترین بجٹ پر اپوزیشن کے پاس تنقید برائے تنقید کیلئے بھی الفاظ نہیں ۔اپوزیشن کا اسمبلی میں غیر پارلیمانی رویہ کسی صورت مناسب نہیں تھا۔