وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جی او آر ٹو بہاولپور ہاؤس آمد، پرسنل سٹاف افسر حیدرعلی کے بھائی عامر علی کی شادی کی تقریب میں شرکت

منگل 15 جون 2021 18:20

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جی او آر ٹو بہاولپور ہاؤس آمد، پرسنل سٹاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جی او آر ٹو بہاولپور ہاؤس میں اپنے پرسنل سٹاف افسر حیدرعلی کے بھائی عامر علی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دولہا اور اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور دعائیں دیں۔دولہا اور اہل خانہ نے شادی کی تقریب میں شرکت پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔حیدر علی اوردولہاعامرعلی کے والد ڈاکٹر محمد یاسین اوردیگر عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔