سعودی عرب ، پاکستانی سفارتخانے میں بدنظمی کا معاملہ،وزیراعظم کے نوٹس پر شروع کی گئی تحقیقات مکمل

انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی گئی سفارتخانے کے تین سینئر افسران مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار،سابق سفیر راجہ اعجاز علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش

منگل 15 جون 2021 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں بدنظمی کا معاملہ،وزیراعظم عمران خان کے نوٹس پر شروع کی گئی تحقیقات مکمل ہوگئیں ،انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ،انکوائری رپورٹ وزیراعظم انسپیکشن کمیٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی،فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا بھی جائزہ لیا،سفارتخانے کے تین سینئر افسران مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار،سابق سفیر راجہ اعجاز علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن راجہ ذیشان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ،قونصلر سیکرٹیریٹ گروپ محمد اورنگزیب کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،وفاقی کابینہ نے کاروائی کی منظوری دے دی، دو عہدیداران کو فوری وطن واپس پہنچنے کا حکم دیا،تحقیقاتی رپورٹ میں سفارتخانے کی سروسز بہتر بنانے سے متعلق تجاویز بھی تحریر کی گئی