وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فورم میں شرکت کے لئے رواں ہفتے ترکی جائیں گے

منگل 15 جون 2021 18:40

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی فورم میں شرکت کے لئے رواں ہفتے ترکی جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ترک شہر انتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے رواں ہفتے ترکی روانہ ہوں گے ، جہاں ان کی ترک صدر سے بھی خصوصی ملاقات متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی رواں ہفتے ترکی جائیں گے، شاہ محمودقریشی کادورہ ترکی 3روزہ ہوگا، وزیر خارجہ 18سے 20جون تک ترکی کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیرخارجہ ترک شہرانتالیہ میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے ، فورم کے موقع پر افغان ، ایرانی اور کویتی ہم منصبوں اور دیگر وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ وزیرخارجہ ترک صدررجب طیب اردگان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے، شاہ محمودقریشی کایہ ترکی کا گزشتہ3 ماہ میں تیسرادورہ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا تھا ، جس میں اسرائیلی بربریت اور جارحیت پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا گیا تھا