لاہورسمیت پنجاب کے4 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کردیا گیا

پنجاب ایجوکیشن انیشیٹومینجمنٹ اتھارٹی کےذریعے سے سکولوں کو پرائیوٹائیزڈ کیا گیا، این جی اوز کو سالانہ اربوں روپے فنڈز بھی دیے جا رہے، لاہور کے81 سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا گیا۔ پیما ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 جون 2021 18:31

لاہورسمیت پنجاب کے4 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کردیا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) لاہور سمیت پنجاب کے4 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کردیا گیا، پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سے سکولوں کو پرائیوٹائیزڈ کیا گیا، ان میں لاہور کے 81 سکول شامل ہیں، جن کو این جی اوز کے حوالے کیا گیا ہے۔ پیما ذرائع کے مطابق  پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 4 ہزار 276 سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائزڈ کردیا گیا ہے۔

ان سکولوں کے انتظامات اور کنٹرول این جی اوز اور پرائیویٹ اداروں کو دیا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کا منصوبہ 2015ء میں شروع کیا گیا تھا۔ لاہور میں 81 سرکاری سکولوں کو این جی اوز کو دیا گیا ہے۔ 434 سرکاری سکولز این جی او کیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

301 سرکاری سکولز اخوت فاؤنڈیشن کو، 48 بیکن ہاؤس سکول سسٹم اور این جی او بنیاد کو 32 سکولز تحویل میں دیے گئے ہیں، 82 سرکاری سکولز غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو،127 سکولز ادارہ تعلیم و آگاہی، 345 سرکاری سکول این جی او نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کی تحویل میں دیے گئے ہیں۔

اسی طرح 257 سرکاری سکولز سٹیزن فاؤنڈیشن، 144 سرکاری سکولز پروگریسیو ایجوکیشن نیٹورک، 128 سرکاری سکولز یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیاء کے حوالے کیے گئے ہیں۔ 30 سکولزاین جی ڈویلپمنٹ ان لٹریسی، 57 سکولز لرننگ زون چین آف سکولز، 29 سرکاری سکولزنساء گرلز کالجز، 12 سکولزآکسفرڈ گروپ آف کالجز،71 سرکاری سکول پنجاب رورل سپورٹ پروگرام این جی او، 117 سرکاری سکولز دی کنٹری سکول سسٹم کی تحویل میں دے دیے گئے۔

90 سکولز یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی اور 90 سکولز یونیورسٹی آف ایجوکیشن،115 سرکاری سکولزغزالی ایجوکیشنل سوسائٹی کے حوالے کیے گئے۔30 سرکاری سکولزدارارقم سکولز سسٹم،101 سرکاری سکولزاین جی او مسلم ہینڈزانٹرنشینل سپرد کردیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ این جی اوز کو سالانہ اربوں روپے فنڈز بھی دیے جا رہے ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت ان سکولوں کیلئے 4ارب روپے فنڈز مختص کیے ہیں۔