ریسکیو1122 کے زیراہتمام ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پانچ روزہ انٹرنیشنل انسٹرکٹرز ڈویلپمنٹ کورس کا انعقاد

منگل 15 جون 2021 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) گزشتہ روزایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے انٹرنیشنل انسٹرکٹرڈویلپمنٹ کورس کا افتتاح کیا۔جوکہ ایمرجنسی رسپانس کی استعداد کار میں اضافے کے انٹرنیشنل پروگرام کاحصہ ہے۔ پانچ روزہ ٹریننگ فار انسٹرکٹرز کورس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ،صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان ،ریسکیو1122آزادکشمیر اور موٹروے پولیس کی27اہلکار نے شرکت کی ۔

اس کورس کوانٹرنیشنل مانیٹرآن لائن مانیٹر کر رہے ہیں۔اور انٹرنیشنل انٹرکٹرز بھی یہ کورس کروانے میں مددگار ہیں۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جنوبی ایشیا ء میں ایمرجنسی سروسز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں یو ایس ایڈ،اے ڈی پی سی تھائی لیڈ اور ای ایس ای ٹی نیپال کے تعاون سے پاکستان میںانٹرنیشنل کورسز کا انعقاد ایک اچھاقدم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان تربیتی کورسزسے ایمرجنسی سروسز کی آپریشن استعدادکار میں اضافہ ہوگااور ایمرجنسی رسپانس سانحات سے بچائو کی تیاری زیادہ مؤثر طریقے سے ہوگی۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی رسپانس کے فروغ کیلئے یہ ایک انٹرنیشنل تربیتی پروگرام ہے جوکہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ،آفس آف دی فارن ڈزاسٹراسٹنٹ(یو ایس ایڈ/ اوایف ڈی ای) اور نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان کی مدد سے جاری ہے۔