محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوانے کورونانضابطہ اخلاق سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کردیا

منگل 15 جون 2021 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوانے کورونانضابطہ اخلاق سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کیا ہے اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں کاروباری سرگرمیاں و مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی۔صحت مراکز، میڈیسن دکانیں، ویکسینیشن سنٹرز، تندور اور دودھ دکانیں پابندی سے مستثنی قرار دی گئی ہیں۔

جبکہ یوٹیلیٹیز سروسز، پٹرول پمپس اورناور زرعی مشینری کی دکانیںبھی مستثنی قرار دی گئی ہیں۔ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور سروس رات بارہن بجے تک جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کی 24/7ن اجازت ہو گی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں ضلعی انتظامیہ کی ایما پر ہفتہ میں صرف ایک دن بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں ان ڈور شادیوں و پروگراموں پر بدستور پابندی ہو گی البتہ 150لوگوں کوکورونا ایس او پیز کے عین مطابق آؤٹ ڈور شادیوں و پروگراموں کی اجازت ہوگی۔

صوبہ بھر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ثقافتی ، موسیقی اور مذہبی سرگرمیوں پر بھی تا حکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام عوامی جگہوں میں ماسک پہننا بدستور لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ناندرون شہر، بین الاضلاع و بین الصوبائینپبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد سواریوں اور کورونا ضابطہ اخلاق کی پابندی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الصوبائینپبلک ٹرانسپورٹ کی ہفتہ میں 2 دن چھٹی ختم قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر میں مزارات و سنیما گھر بدستور بند رہے گے۔ تمام پارکس، سوئمنگ پولز اور واکنگ ٹریکس بھی کھلے رکھنے کی اجازت کے ساتھ تمام ان ڈور گیمز پر پابندی ہو گی تا ہم ویکسینیٹڈ افراد اس سے مستثنی قرار دئیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس اس حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے باہمی روابط کے ساتھ کام کریں گے جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر متعلقہ قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔