ووشوکھیل میں خیبر پختونخواکے افق پر جگمگانے والاروشن ستارہ عبید اللہ عالمی سطح پر نام روشن کرنے کیلئے پرعزم

منگل 15 جون 2021 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ووشوکھیل میں خیبر پختونخواکے افق پر جگمگانے والاروشن ستارہ عبید اللہ محض چندماہ کی ٹریننگ کے بدولت ووشوکھیل میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے اور15 سال کی عمر میں کئی چمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں،پشاورسے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت کھلاڑی نے پشاور میں کئی ٹورنامنٹس کیساتھ ساتھ نوشہرہ اور چارسدہ میں منعقدہ صوبائی مقابلوںمیں گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر کارہائے نمایاں انجام دی ہیں،جبکہ اب کوئٹہ میں 24تا30جون کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ میں کی نیک نامی کیلئے رینگ میں اتریںگے ۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رحمت مارشل آرٹس کے نئے ابھرتے ہوئے باصلا حیت کھلاڑی عبید اللہ نے کہاکہ انہیں ووشوکھیل سے محبت ہے اور اس کھیل کے ذریعے اپنااورپاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں، انکی کوشش ہے کہ قومی اور انٹرنیشنل سطح پر مقابلوںمیں پاکستان کی نمائندگی کرسکے،اس کیلئے بھرپور محنت کیساتھ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی میںاپنے کوچ نجم اللہ صافی سے ٹریننگ لے رہے ہیں، انہی کی کاوشوں سے میری کھیل میں بہت نکھار آگیاہے ، مگرانہیں اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا کے باعث میری ٹریننگ کا سلسلہ متاثر ہوا ،لیکن اس کے باوجود میں بھرپور پریکٹس میں مصروف رہا۔

(جاری ہے)

پندرہ سالہ عبید اللہ نے کہاکہ وہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انڈر21گیمز کے ووشوایونٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کیلئے گولڈمیڈل کیلئے پرعزم ہیںجبکہ 24تا 30جون کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ووشوچمپئن شپ میںبھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔ایک سوال کے جواب میںعبید اللہ کا کہناتھاکہ یہ اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ ایک متحرک کھیل ہے اورطلبہ ،نوجوانوںکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میںمددگار ثابت ہوتاہے ،کیونکہ وہ خود بھی میٹرک کا سٹوڈنٹ ہیں اور اس طرف آنے سے پڑھائی میں بہتری محسوس کرنے لگاہے،انہوںنے مزید بتایاکہ نیشنل چمپئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے اور اس دوران پشاور میں منعقدہ ایم ایم اے یعنی میکس مارشل آرٹس مقابلوں میں بھی حصہ لیکرگولڈمیڈل جیتا،ان پے درپے کامیابیوںکے بعد اب انکی نظریںقومی اور بین الاقوامی لیول کے ٹائٹل پر ہیں ،کیونکہ پاکستان اورخیبر پختونخواکانام روشن کرنا انکی اولین خواہش ہے۔

اللہ کے فضل سے مستقبل میں کھیلے جانے والے ملکی وغیر نلکی ایونٹس میں کامیابی کیلئے تیار ہوں ،بس مجھے موقع کی تلاش ہے۔