دریاخان،کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے تین مزدور مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق

منگل 15 جون 2021 20:32

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) نواحی گائوں بڑنگہ میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے تین مزدور جو کھدائی کا کام کرہے تھے کنویں میں مٹی کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے گئے ان کی نعشیں ریسکیو1122کے نوجوانوں نے آرآیچ سی دلے والا پہنچادیں تفصیلات کے مطابق دلے والا سے سات کلو میٹر دور بڑ نگہ کے مقام پر کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ کنویں کی مٹی کا تودہ ان کے اوپر گر گیا جس سے وہ مٹی کے نیچے دب گئے حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں امدادی کاروائی شروع کردیں ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد تینوں کو بے ہو شی کی حالت میں نکال کر آر ایچ سی دلے والا پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :