بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا

اپنی غلطیاں تسلیم کریں اور جو وضاحت مانگی ہے اس کا جواب دیں۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جون 2021 10:10

بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2021ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم اور جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا۔ ہم نے پیپلزپارٹی کو کہا ہے کہ اپنی غلطیاں تسلیم کریں اور جو وضاحت مانگی ہے اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کاغذ کیوں پھاڑے؟ ہمیں جواب دیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو بالغ النظر ہوتے تو خط پھاڑ کر جواب نہ دیتے۔ ابھی بلاول بھٹو نے بہت کچھ سیکھنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی بلاول جیسی باتیں کروں گا تو کیسا لگے گا؟ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست کے طالبعلم کی حیثیت سے میں جو جانتا ہوں ، اس کے مطابق جب ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے تو ابتدا میں اُس میں مزاحمت کا عنصر واضح طور پر نظر آتا ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقام ایسا آتا ہے جب دونوں فریق ایسے نکتے پر آ جاتے ہیں کہ جہاں انہیں مسئلے کے حل کی تلاش ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: دوسری جانب گذشتہ روز : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا تھا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میاں شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ منسٹر انکلیو میں ہوئی۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے لیے آمد کے بعد ہونے والی بات چیت میں میاں شہباز شریف نے انہیں پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔