معذوری سے دھول جھونکنے والا خطرناک ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

بدھ 16 جون 2021 12:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پولیس نے معذوری سے دھوکہ دینے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔کراچی کے ایک کرمنل نے معذوری کو کمزروی نہیں ہتھیار بنالیا۔ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا انتہائی خطرناک ملزم وقاص شاہ سکھن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آئی تھیں۔ ملزم پیشے سے پھل فروش اور ٹانگ سے معذور ہے، جس کی وجہ سے اس پر کوئی توجہ نہ دیتا تھا۔دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے کرنے والے ملزم کی ٹانگ پانچ سال قبل پولیس مقابلے میں ضائع ہوئی تھی۔ واردات کیلیے ملزم نے اسپیشل موٹر سائیکل تیار کر رکھی تھی۔ملزم ماضی میں شاہ فیصل اور کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :