Live Updates

پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر مبینہ قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

20 حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ پر اُس وقت فائرنگ کی جب میں وہاں موجود تھا۔ گلریز اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جون 2021 12:25

پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر مبینہ قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر گلریز اقبال مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر اُس وقت فائرنگ کی جب پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال بھی وہاں موجود تھے۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ 20 حملہ آوروں نے پیر کی رات ایک ریسٹورنٹ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

گلریز اقبال نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ بھی کی ، ملزمان قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر گلریز اقبال کی درخواست موصول ہو چکی ہے، لیکن وہ مقدمہ درج نہیں کروا رہے، ملزمان کو نامزد کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات