بیر کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پھپھوند کش زہر کے استعمال کی ہدایت

بدھ 16 جون 2021 12:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) بیر کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو پھپھوند کش زہر کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار و باغبان بیر کی فصل پر نظر رکھیں اور جونہی اس پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو ماہرین زراعت کی مدد سے بروقت پھپھوند کش زہر کا استعمال کیاجائے تاکہ بیر کے پھل کو زیادہ نقصان سے بچایاجاسکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ اس ضمن میں باغوں میں گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بھی مؤثر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر بیر کے چھوٹے پودے کو 20کلوگرام اور بڑے پودے کو 40کلوگرام فی پودا کھاد ڈالی جائے تو پودے کو کئی بیماریوں سے محفو ظ رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیر کے پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہو نا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پھل کی شکل خراب ہو جاتی ہے اور بیر گلنا سڑنا شروع ہو جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اور جونہی کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کرکے ان کی رہنمائی اور مشاورت پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے تاکہ انہیں کسی بڑے مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :