چارسدہ الخدمت ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

بدھ 16 جون 2021 12:51

چارسدہ  الخدمت ہسپتال میں  کورونا ویکسی نیشن سینٹر  کا افتتاح
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) چارسدہ کے   الخدمت ہسپتال میں کورونا سے بچاؤ  کے  ویکسی نیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح  کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر مصباح اﷲ،   اے ڈی سی چارسدہ عبدالحسیب ، الخدمت فائونڈیشن کے صدر اشفاق خان  ور دیگر  نے شرکت کی۔  جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر ، اے ڈی سی  اور دیگر نے کہاکہ کورونا  وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے  ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ د اری ہے کہ وہ کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن کرائے۔