چینی کے مرکزی کردار جہانگیرترین ہیں اور نوٹس شہبازشریف کو مل رہے ہیں‘عظمی بخاری

شہبازشریف کا شوگر ملز سے کوئی تعلق بھی نہیں اور ایف آئی اے ان کو گرفتاری کی دھمکیاں دے رہا ہے

بدھ 16 جون 2021 15:35

چینی کے مرکزی کردار جہانگیرترین ہیں اور نوٹس شہبازشریف کو مل رہے ہیں‘عظمی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چینی کے مرکزی کردار جہانگیرترین ہیں اور نوٹس شہبازشریف کو مل رہے ہیں ،ایف آئی اے بجٹ سے ایک دن قبل کہتا ہے جہانگیرترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،شہبازشریف کا شوگر ملز سے کوئی تعلق بھی نہیں اور ایف آئی اے ان کو گرفتاری کی دھمکیاں دے رہا ہے،خاموش رہنے پر جہانگیرترین کو این آر او اور بجٹ کی مخالفت پر شہبازشریف کو نوٹس مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چاپلوس خادمہ جی ،اسد قیصر سپیکر کے عہدے پر فائز رہنے کے مزید اہل نہیں رہے۔اسد قیصر نے حکومت وزراکو گالم گلوچ کرنے کی کھلی آزادی دی۔پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی اتنا لاچار اور کمزور سپیکر کبھی پارلیمنٹ کو ملے۔حکومتی وزرانے ریاست کے پہلے ستون کو ریسلنگ رنگ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ جس پارلیمنٹ میں لوٹوں کی بھرمار ہو گی وہاں ہر روز یہی منظر ہوگا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی تقریر کے دوران حکومتی وزراخود ہلڑ بازی کرنے میدان میں آئے۔شہبازشریف کا قوم کو بجٹ کی اصلیت سے آگاہ کرنا وزراسے براداشت نہیں ہوا،یہ پاکستانیوں کی بدقسمتی ہے کہ نہلے دہلے اور چلے ہوئے کارتوس آج ان پر مسلط کردیے گئے ہیں۔