طلباءطالبات کی سہولت کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ 16 جون 2021 15:47

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) ضلع مہمند کے لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ میں مہمند ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی جانب سے طلباءطالبات کی سہولت کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مہمند ڈیم بریگیڈیئر امتیازحسین،ڈائریکٹرز مقبول بنگش،محمدجاوید آفریدی،محمدطارق،ڈپٹی کمشنر غلام حبیب،اے سی ڈاکٹرمحسن حبیب،ڈی پی او صلاح الدین کنڈی،ڈی ایچ او محمد حیات آفریدی کے علاوہ قومی مشران ملک نصرت،ملک امیر نواز خان ،ملک اقرار،ملک عطاءاللہ ،ملک سیف اللہ،ملک عظیم ملک محبوب شیرملک بختیار خان دوئزئی ملک اعتبار گل ودیگر سمیت سیاسی اورسماجی شخصیات اورصحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مفت ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا جس میں ضلع کے تمام تحصیلوں کیلئے دس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر طلبا ءو طالبات کو تعلیمی اداروں تک لے جانے اور واپس لانے کی ڈیوٹی سرانجام دینگی۔

متعلقہ عنوان :