ایڈمنسٹریٹر کی بیڈ گورننس نے کے ایم سی کے ماحول کو پراگندہ کر دیا ہے،رباب جعفری

بدھ 16 جون 2021 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی نائب صدر اور کراچی کی صدر رباب جعفری نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی بیڈ گورننس نے کے ایم سی کے ماحول کو پراگندہ کر دیا ہے۔ تین مرتبہ جیل جانے والے افسرشعر زیدی کی تعیناتی۔ کچی آبادی میں بڑے بڑے فراڈ کے بعد اورنگی میں کھیل شروع کردیا ہے جعلی این او سی ، جعلی کنسٹرکشن این او سی ،لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔

۔ ساڑحے تین سو شاہ جیلانی کی جعلی لیزیں تیار کی گئی ہیں پی ڈی اورنگی کو فی لیز ایک لاکھ روپے دیدیئے گئے ہیں جعلی لیزوں کو دیکھتے ہوئے ۔ ایڈمنسٹریٹر کے نمائندے امجد زیدی نے لیز کرنے سے انکار کردیا۔ اورنگی پروجیکٹ نے ریکوری میں صرف چند لاکھ روپے جمع کرائے ہیں ۔یڈمنسٹریٹر نیب زدہ اور کرپٹ افسروں کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رباب جعفری نے کہا کہ تین بدنام زمانہ مذید ملازمین کی تعیناتیاں کردی گئی ہیں جبکہ تین کی مذید ۔

اصغر درانی نے بھاری رقوم لیکر مذید تعیناتیاں کردیں۔ رباب جعفری نے کہا کہ جاتے جاتے اصغر درانی کے گورکھ دھندھوں پر کاروائی کی جائے۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی نے مذید کہا کہ اصغر درانی نے پے رول میں بھی جعلی تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ اورنگی میں ڑجا عباس فرقہ وارانہ کشیدگی میں بھی اضافہ کر رہے ہیں ۔ بہادر آباد سے بدنام زمانہ دہشت گرد ؓگیر کسی آرڈر کے لگائے جا رہے ہیں ۔

جبکہ سیاسی انتقامی کاروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔ جنکی مذمت اور اداروں کو خطوط لکھ رہے ہیں ۔ اورنگی میں سیکٹر انچارج اور ایم پی اے ایم این اے بھی بھتہ بازی اور لینڈ کرپشن میں ملوث ہیں جس پر فوری نیب اور اینٹی کرپشن نوٹس لیں ۔ ایڈمنسٹریتر انکے آگے کٹھ پتلی ہیں ۔ ناصر شاہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ فوری ادارے حرکت میں آئیں کے ایم سی میں فوجی ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے۔