راولپنڈی،بدعنوانی کی شکایت پر تھانہ ائیرپورٹ کے سب انسپکٹر کی گرفتاری کا معاملہ

سی پی او محمد احسن یونس نے سب انسپکٹر محمد شجاع کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی

بدھ 16 جون 2021 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) بدعنوانی کی شکایت پر تھانہ ائیرپورٹ کے سب انسپکٹر کی گرفتاری کا معاملہ،سی پی او محمد احسن یونس نے سب انسپکٹر محمد شجاع کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدعنوانی کی شکایت پر تھانہ ائیرپورٹ کے سب انسپکٹر کی گرفتاری پرسی پی او محمد احسن یونس نے سب انسپکٹر محمد شجاع کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی،سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کر کے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، سب انسپکٹر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے،سی پی ا وکا کہنا تھا کہ بدعنوانی ناقابل برداشت ہے، ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :