سوپور، وفود کا شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

بدھ 16 جون 2021 17:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں سوشل اینڈ جسٹس لیگ اور ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی کے وفود بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سوپور میں انکے گھروں میں گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ کی قیادت تنظیم کی چیئرپرسن تنویرہ جان جبکہ جموںوکشمیر ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی کے وفد کی قیادت مولانا منظور احمد کر رہے تھے۔

تنویرہ جان اور مولانا منظور احمد نے اس موقع پر شہید شہریوں بشیر احمداور منظور احمد کے اہلخانہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوںنے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔دریں حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میں سوپور میں بیگناہ شہریوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔