اسپکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کی مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، سینیٹ میں تحریک ناکام اور ووٹ نہ ملنے پر سبکی کا سامنا ہوا ، اس لیے تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل ہوم ورک مکمل کریں۔ اپوزیشن ارکان کا موقف

Sajid Ali ساجد علی بدھ 16 جون 2021 17:41

اسپکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کی مشاورت کی اندرونی کہانی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جون2021ء ) اسپکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تجاویز دے دیں ، اپوزیشن ارکان کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ سے مذاکرات کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس دوران اپوزیشن ارکان نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹ میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، سینیٹ میں تحریک ناکام اور ووٹ نہ ملنے پر سبکی کا سامنا ہوا ، اس لیے تحریک عدم اعتماد لانے سے قبل ہوم ورک مکمل کریں ، دیکھنا ہوگا کہ کیا اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل کر سکے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، اسپیکر قوی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن رہنماؤں کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے نام شامل کیے جائیں گے ، کمیٹی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے ٹاسک دیا جائے گا، متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جمہوریت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اسپیکر قوی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ، اسپیکر ایوان میں ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے، لیکن اسپیکر اس فرض کو نہیں نبھا سکے ، اسی طرح اسپیکر کی جانب سے 7 ارکان اسمبلی پر پابندی لگانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔