پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ایک پیج پر آگئیں

تمام رہنمائوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، بلاول بھٹو،شہباز شریف

بدھ 16 جون 2021 18:50

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ایک پیج پر آگئیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دیدی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، بلاول بھٹو اور شہباز شریف نے رہنمائوں کی تجویز پر تمام ارکان سے تجاویز طلب کرلی۔ انہوںنے کہاکہ تمام رہنمائوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد لائی جائے، تحریک عدم اعتماد کے لئے حکومتی ناراض ارکان سے بھی بات کی جائے۔