تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، سرفراز نوازشیخ

بدھ 16 جون 2021 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) آل کراچی جیولرز اینڈمینوفیکچررزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحسین قریشی کی قیادت میں سینئر نائب صدر محمدیاسین، نائب صدر ورنچھوڑلائن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمدجاوید فیروزکامدی اورعثمان دائودپر مشتمل تاجر برادری کے وفد نے ایس ایس پی سٹی سرفرازنوازشیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکورٹی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی اور مسائل کو باہمی روابط کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق رائے کیاگیا۔ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز شیخ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ آل کراچی جیولرز اینڈمینوفیکچررزویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمدحسین قریشی نے اپنی گفتگو میں تاجروں کو درپیش سیکورٹی مسائل پر روشنی ڈالی اور تعاون پر شکریہ اداکیا۔اس موقع پر محمدحسین قریشی اوروفد کے اراکین نے ایس ایس پی سٹی سرفرازنوازشیخ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :