ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی کاوزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسمیت وفاقی وصوبائی وزرا،اعلی سرکاری افسران سے اظہار تشکر

بدھ 16 جون 2021 22:58

مکوآنہ/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آبادمحمد علی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسمیت وفاقی وصوبائی وزرا،اعلی سرکاری افسران کاشکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے والد محترم محمد عبدالخالق خلیق کی وفات پر نہ صرف اظہار تعزیت کیا بلکہ نماز جنازہ اور درجات کی بلندی کے لئے منعقدہ قرآن خوانی تقریب میں شرکت کی اور اسلام آباد تشریف لاکر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات میاں فرخ حبیب،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،شیخ خرم شہزاد،نواب شیر وسیر،سنیٹر عبدالقادر،سابق وزیر ظفر اللہ خاں،سابق ایم این اے اعجاز الحق،چوہدری محمد اعجاز،صوبائی وزرا میاں خیال احمد کاسترو،حافظ ممتاز احمد،چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی چوہدری علی اختر،چیف الیکشن کمشنز سکندر سلطان راجہ،چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد،سیکرٹری اوورسیز عشرت علی،انجینئرعامر حسن،صوبائی سیکرٹری صحت نبیل احمد اعوان،سیکرٹری ٹورازم کیپٹن مشتاق احمد،دانش افضال سابق ڈی سی لاہور،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک رفاقت،ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار حیدر خان،ڈی آئی جی موٹر ویز وصال فخر سلطان،آرپی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار،کمشنر فیصل آباد ثاقب منان،ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،قصور،گوجرانوالہ،لودھراں،اٹک،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آبادرانا مسعوداختر،سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری،میاں سہیل انجم،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،سابق پرسنل سیکرٹری سعید مہدی،سابق وفاقی سیکرٹری محمد آصف شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزواسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،اسسٹنٹ کمشنرز،پی ایس او ٹو پرائم منسٹر محمد عمیر،چیف سیکیورٹی آفیسر ٹو وزیر اعظم مہزور علی،ڈپٹی سیکرٹری پریس سرفراز حسین،اے ڈی سی ٹو پی ایم راجہ بلال،انعام شاہ،حاجی نعیم،راجہ سرفراز سجادہ نشین بری امام،لقمان علی افضل،سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری،طارق مسعود یاسین سابق آئی جی اسلام آباد، سابق ناظم راولپنڈی طارق کیانی،پیر صاحب سند ر شریف حبیب الرحمن عرفانی،دیوان عثمان پاکپتن شریف،ڈاکٹرعمران اپل،ڈاکٹر رضوان اپل،ڈاکٹر ریحان اپل،صنعتکار میاں محمد حنیف،سابق چیف کمشنراسلام آباد طارق پیرزادہ ودیگرسیاسی،سرکاری،سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بالمشافہ یا بذریعہ فون ومیسج افسوس کا اظہار کرکے ڈھارس بندھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوست احباب سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی دعاں میں والد محترم کو یادرکھیں اوردعا کی کہ اللہ پاک والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔