حافظ آباد کے کولوروڈ پر بااثر افراد نے غریب لوگوںکی اراضی پر قبضہ کرنا شروع کردیا

بدھ 16 جون 2021 22:58

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) حافظ آباد کے کولوروڈ پر بااثر افراد نے غریب لوگوںکی اراضی پر قبضہ کرنا شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے غریب لوگ پریشان ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

معروف سماجی کارکن پرویز رشید نے ڈپٹی کمشنر اور خفیہ اداروںکے اہلکاران وافسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کولو روڈپر غریب لوگوںکی اراضی پر مختلف طریقوں او رہتھکنڈوں سے قبضہ کرنے والے بااثر افراد اور قبضہ گروپ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر غریبوںکو انکی چیرہ دستیوں سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :