مقبوضہ جموںوکشمیر : بھارتی فوجیوںکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

بدھ 16 جون 2021 23:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوںنے ضلع بڈگام کے علاقے حیدر پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروںنے ضلع میں حیدر پورہ کے علاقے گوری پورہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کردی ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :