Live Updates

ن لیگی رکن اقبال بوسال نے پارکنگ میں میری کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی

ن لیگی اب غصہ ہماری گاڑیوں پر نکال رہے ہیں، ٹکر مارنے کے بعد اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کا الزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 جون 2021 20:18

ن لیگی رکن اقبال بوسال نے پارکنگ میں میری کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون2021ء) تحریک انصاف کی ایم این اے عالیہ حمزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگی رکن اقبال بوسال نے میری کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی ہے، ن لیگی اب غصہ ہماری گاڑیوں پر نکال رہے ہیں، ٹکر مارنے کے بعد اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے ن لیگ کے ایم این اے اقبال بوسال پر گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی،جہاں پر ن لیگی قبال بوسال نے میری گاڑی کو ٹکر کو ماری ہے، ن لیگی ارکان اب غصہ ہماری گاڑیوں پر نکال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقبال بوسال میری گاڑی کوٹکر مارنے کے بعد اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔تاہم ابھی تک عالیہ حمزہ نے اپنی گاڑی کے کسی نقصان سے متعلق نہیں بتایا ، کہ اقبال بوسال کی گاڑی کی ٹکر سے ان کی گاڑی کا کوئی نقصان بھی ہوا ہے؟ واضح رہے  قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان آج دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر کو دو بار اجلاس کی کاروائی ملتوی کرنا پڑی۔ آج ایوان میں ، اپوزیشن رکن نے حکومتی ارکان کی جانب سینیٹائزر کی بوتل اچھال دی، سینیٹائزر کی بوتل حکومتی رکن اکرم چیمہ کو لگنے سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے شکوہ کیا کہ یہ اپوزیشن کی جانب سے ہوا ہے اس کو روکا جائے۔ اگر کسی رکن اب ایسی حرکت کی تو اس کو ایوان سے باہر نکال دیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں وزراء اور حکومتی اراکین نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دور ان شدید احتجاج، نعرے بازی اور خوب شور شرابہ کیا، حکومتی رکن علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز لیگی رہنما روحیل اصغر کو دے ماری ، دونوں کے درمیان سخت جملوں اور گالم گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا، اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران ان کے گرد حفاظتی حصار بنائے رکھا، حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی کی، نعرے لگائے اور گالم گلوچ بھی کی گئی۔

مزید برآں اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ناراض حکومتی ارکان سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔  پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے دی ہے۔ 
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات