یورپین یونین اور امریکا کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق

بدھ 16 جون 2021 23:31

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) یورپین یونین اور امریکا نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ روز منعقد ہونے والی ای یو امریکا سربراہی کانفرنس کے دوران بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے سامنے آیا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یورپ اور امریکہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان برابری کی بنیاد پر آزادی، خوشحالی، تحفظ اور جمہوریت کے لیے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔علاوہ ازیں دونوں طرف کے رہنماؤں نے شام میں منعقد ہونے والے الیکشن کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔