فی الحال ایرانی جوہری ڈیل کا تفصیلی جائزہ ممکن نہیں، آئی اے ای اے

بدھ 16 جون 2021 23:31

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے )کے سربراہ نے کہا ہے کہ 2015 کی ایرانی جوہری ڈیل کا ازسر نو جائزہ اب نئی حکومت کے قیام کے بعد ہی ممکن ہو گا۔

(جاری ہے)

رافائل گروسی نے ایک اطالوی اخبار کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ق کسی نئی ڈیل کی تمام سیاسی جماعتوں سے توثیق لازمی ہے اور اس کے لیے کچھ ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔ ایران میں رواں ہفتے جمعے کو صدارتی الیکشن ہو رہا ہے، جب کہ نئی کابینہ اگست کے وسط تک تشکیل دی جائے گی۔ موجودہ صدر حسن روحانی کی مدت تین اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ دریں اثنائ جنیوا میں تہران حکومت کے عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور ہفتہ انیس جون سے شروع ہو رہا ہے۔