انڈونیشیا کے مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ یا جانی و مالی نقصا ن کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

بدھ 16 جون 2021 23:31

جکاتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) انڈونیشیا کے مالوکو جزائر کے قریب بدھ کے روز زلزلہ آیا تاہم اس کے بعد کسی سونامی کا انتباہ فی الحال جاری نہیں کیا گیا۔ یہ زلزلہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر تینتالیس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز بحیرہ باندا میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ گہرائی میں آنے والے زلزلوں کے مقابلے میں کم گہرائی یا سطح سے قریب آنے والے زلزلے عموماً زیادہ تباہی مچاتے ہیں۔ فی الحال اس زلزلے کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہو پائی ہیں۔ اسی خطے میں سن 2004 میں 9.1 کی شدت سے آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کی وجہ سے لگ بھگ سوا دو لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :