عوام کو اچھی صحت ،تعلیم اوراچھار روزگار فراہم کرکے ہی معیشت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سندھ بجٹ میں ہیلتھ ،ایجوکیشن کو فوقیت اور مزدور کی اُجرت25ہزار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 16 جون 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ بجٹ میں ہیلتھ ،ایجوکیشن کو فوقیت اور مزدور کی اُجرت25ہزار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عوام کو اچھی صحت ،تعلیم اوراچھار روزگار فراہم کرکے ہی معیشت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،دنیا کا کوئی بھی بجٹ عوام کوریلیف دیئے بغیر بہتر نہیں ہوسکتا ،سندھ حکومت سرکاری سطح پر پبلک ٹرانسپورٹ صوبے کے تما م شہروں میںچلانے عملی اقدامات کرئے ،13سالوں سے ٹرانسپورٹ کا نظام کراچی سمیت صوبے بھر میں نہ ہونے کے برابر ہے ،پبلک ٹرانسپورٹ کی عوام کو سہولت ہوگی تو سڑکوں سے ٹریفک کا لوڈکم اورآلودگی میں بھی کمی ہوگی ،ٹرانسپورٹ کیلئے سندھ بجٹ میں مختص کی گئی رقم صحیح معنوں میں خرچ کی گئی تو پبلک کو ٹرانسپورت مہیا ہوجائیگی ،وفاقی اور سندھ حکومت کے بجٹ اچھے ہیں اس پر عمل درآمدہوا تو معاشی استحکام ہوگا اور خوشحالی ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کی فلاح وبہبود اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں ،وفاقی وصوبائی بجٹ میں عوام کیلئے جن اسکیموں کا اعلان کیا گیا بلاتفریق اس کے اثرات ہر غریب تک پہنچائے جائیں،کرپشن سے غربت میں اضافہ ہوا 11کروڑ عوام غربت اور دو فیصد سرمایہ دار عیش عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں،ملک میں 11کروڑ مظلوم غریب غربت کی زندگی گذار رہے ہیں ،کرپشن میں ملوث ملزمان کو فوری سزائیں اور لوٹی گئی دولت کو واپس لیکر قومی خزانہ میں جمع کیا جائے ،کرپشن کے خاتمہ کرکے ہی غربت کو کم کیا جاسکتا ہے ،معاشی استحکام ہوگا تو غربت ختم اور خوشحالی ہوگی۔