ایف بی آر نے گریڈ 19اور 20کے کسٹمز افسروں سے پرفارمنس رپورٹ اور اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں

بدھ 16 جون 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے گریڈ 19اور گریڈ20کے کسٹمز افسروں سے پرفارمنس رپورٹ اور اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ افسروں کو پرفارمنس ایویلیوشن رپورٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات 10جولائی سے قبل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ گریڈ 19کے افسروں کی گریڈ 20اور گریڈ20کے افسروں کی گریڈ 21میں ترقی کے لئے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔