وزیر خارجہ شاہ (کل) سے ترکی کا تین روزہ دورہ کر رہی. ہیں وہ اناطولیہ سفارتی فورم میں شرکت کریں گے

بدھ 16 جون 2021 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی(کل) جمعرات سے ترکی کا تین روزہ دورہ کرینگے وہ اناطولیہ سفارتی فورم میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ 17 سے 20 جون کو ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے اور اناطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کریں گے وزیر خارجہ یہ دورہ ترک ہم منصب میولت چاوش اوگلو کی دعوت پر کر رہے ہیں, زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق وزیر خارجہ ایشیا میں علاقائی تعاون کے فروغ پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیں گے علاقائی تعاون کے فروغ پر پینل ڈسکشن میں دیگر علاقائی ممالک کے وزرایے خارجہ بھی شرکت کر رہے ہیں وزیرخارجہ خطے کی منسلکی, اقتصادی ترقی اور تعاون کو اجاگر کریں گیاناطالیہ ڈپلومیسی فورم کی سائیڈ. لاینز پر اپنے ہم منصبوں اور کئی علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے

متعلقہ عنوان :