وزیر اعظم سے وزراء ، ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں ، سیاسی صورتحال پر گفتگو

بدھ 16 جون 2021 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی منزہ حسن نے ملاقات کی جس میں منزہ حسن نے وزیرِ اعظم کو مثبت معاشی اعشاریوں اور عوام دوست بجٹ پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ قومی اسمبلی کنول شوزب اور شیخ خرم شہزاد نے ملاقات کی جس میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، رکنِ قومی اسمبلی منصور حیات خان اور رکنِ صوبائی اسمبلی عمار صدیق نے ملاقات کی معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے ،ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکانِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، سینیٹر محسن عزیز، ارکانِ قومی اسمبلی محمد عاصم نذیر، عامر لیاقت حسین، رمیش کمار، حاجی امتیاز احمد چوہدری اور سابقہ رکنِ قومی اسمبلی اعجاز چوہدری ملاقات میں شریک تھے ،ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی