پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ جنم لے تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید

اپوزیشن آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی، وزیر داخلہ کی گفتگو

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایگل اسکواڈ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔

(جاری ہے)

ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت زبردست بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔