سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کیلئے فیصلے کرتے ہیں،چیئر مین پیپلز پارٹی

بدھ 16 جون 2021 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان کی صورت حال کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بد ھ کو بجٹ سیشن کا تیسرا دن بھی ضائع کردیا گیا، اب یہ معاملہ پوری دنیا میں شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔