Live Updates

کوئٹہ ، وفاقی حکومت نے مثالی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا گیاہے،محمد ادریس تاج

بدھ 16 جون 2021 23:51

ِکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ادریس تاج نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مثالی متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا گیاہے مزدور،کسان، غریب، ایکسپورٹر، تاجروں کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس ختم کر دیا ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا اب ایک بار پھر بجٹ اور پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس کم کر کی1 فیصد کردیاکسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے 3 فیصد کر دی ،800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم ،چھوٹی گاڑیوں میں تین لاکھ تک کمی،مزدور کی اجرت 20000 ہوگی یہ بات انھوں نے بدھ کو مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

محمد ادریس تاج نے کہا کہ مستحق گھرانے کو 5 لاکھ بلاسود قرضہ ملے گا، کسان کو 2 لاکھ روپے قرضہ ملے گا20 لاکھ تک گھر کے لئے بغیر سود قرضے،بجلی، گیس، کھانے ،پینے ،کی اشیا میں سبسیڈی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے، بلوچستان میں بجلی، تعلیم،زراعت،اسپورٹس پر توجہ دی جارہی ہیں،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ادریس تاج نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں شیرانی موسی خیل، لورالائی،ہرنائی، چاغی،تربت، لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں رکھے گئے ہیں جس سے بلوچستان ترقی کے سفر میں دیگر صوبوں کے برابر آئے گا اور صوبے میں سماجی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے ماضی میں بلوچستان کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا گیا اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں بلوچستان بہت جلد ترقی کی منازل طے کریگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات