-ماسٹر پلان کے تحت بیلا میں جدید طرز پر سڑکوں کی تعمیر وزیر اعلی جام کمال خان کا تاریخی اقدام ہے،رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 16 جون 2021 23:00

۷بیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) ماسٹر پلان کے تحت بیلا میں جدید طرز پر سڑکوں کی تعمیر وزیر اعلی جام کمال خان کا تاریخی اقدام ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے بیلا کراچی سڑک کی تعمیر اور اندرون شہر گلیوں کی پختگی سے شہر میں خوبصورتی ہوگی ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے راہنما سابق کونسلر قاسم رونجھو حاجی نواز علی رونجھو سابق کونسلر افضل رونجھو اور حنیف شہزاد نے آن لائن سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل کو بلا امتیاز جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں جن کے ثمرات برا راست عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیلا میں جاری ماسٹر پلان کے تحت شہر کی خوبصورتی اور سڑکوں کی تعمیر تیزی سے کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان پر کام میں بہتری کیلئے عوام بالخصوص دکانداران اور کاروباری حضرات اپنے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ بیلا ایک ماڈل سٹی کے طور پر ایک خوبصورت اور مثالی شہر بنے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان مخلصانہ طور پر بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں جس صوبے میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہی

متعلقہ عنوان :