Mکوئٹہ ، پی ڈی ایم اپنی بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئے نان ایشوز کو ایشو بناکر انتشار وافراتفری پھیلا رہے ہیں،مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 16 جون 2021 23:00

Cکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی بدعنوانیوں، منی لانڈرنگ، احتساب سے بچنے اور این آر او لینے کیلئینان ایشوز کو ایشو بناکر انتشار وافراتفری پھیلا رہے ہیں اب پھر پہیہ جام اور دھرنوں کی رٹ لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں ان کی سیاست اصولی نہیں حصول مفادات اور اقتدار بن چکا ہے احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا کندھا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں صرف عوام کو نعروں سے دھوکہ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ان مورثی سیاست دانوں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ نے ماضی میں ملک وقوم کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا گیا آج تک قوم ان کے کرپشن کی سزابھگت رہی ہے جب اقتدار کے ایوانوں تھے تو قوم ان کو یاد نہ تھے آج اقتدار سے دور ہوتے ہی ان کو قوم کی فکر لاحق ہوئی عوام کو مزید اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان میں 1988سیترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف مثر کاروائی کرے ، نیب قومی دولت و وسائل لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے کرپشن کے تدارک کے حوالے سے کردار ادا کرے جب تک ملک میں موثر احتساب کا نظام نہیں لاتے تب تک ترقی ممکن نہیں بلوچستان میں ماضی میں بے تحاشہ کرپشن سے صوبے کو جونقصان پہنچایا آج تک اس کرپشن سے صوبہ دربدری کی شکار ہے نیب کی خاموشی کی باعث صوبے میں کرپشن کو فروغ مل رہی ہے نیب لوٹی ہوئی رقم ریکور کرکے حکومت کے حوالے کریں

متعلقہ عنوان :