رات کو سوئے اور صبح اٹھ کر سوشل میڈیا پر گانا ریلیز کردیں اسکا حقیقی فن سے کوئی تعلق نہیں‘ سائرہ نسیم

کسی بھی شعبے کواپنانے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیںاور پائیدارکامیابی کیلئے ان پر چلنا نا گزیر ہوتاہے ‘گفتگو

جمعرات 17 جون 2021 10:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری شاعری کو اپنی آواز میں گایا ہے،رات کو سوئے اور صبح اٹھ کر سوشل میڈیا پر گانا ریلیز کر دیا اس کا گلوکاری کے حقیقی فن سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جوگلوکارحقیقی معنوںمیں موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں ان سے پوچھیں کہ اپنی آوازمیں پختگی لانے کیلئے کتنے کتنے گھنٹے استادوںکی زیر نگرانی ریاضت کرناپڑتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کے دورمیں ہر کوئی گلوکار بناہوا ہے اسی وجہ سے یہ شعبہ بھی زبوں حالی کا شکارہے ۔ انہوںنے کہا کہ میںہرگز نئے گانے والوں کے خلاف نہیں لیکن کسی بھی شعبے کواپنانے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیںاور پائیدارکامیابی کیلئے ان پر چلنا نا گزیر ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :