جنیوا میں پہلی بار روس اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات

روس - امریکی مزاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی شرکت کے ساتھ ایک اجلاس سے ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 جون 2021 11:14

جنیوا میں پہلی بار روس اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اشتیاق ہمدانی ) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر جوزف بائیڈن سے جنیوا میں ملاقات کی ہے۔ روس - امریکی مزاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی شرکت کے ساتھ ایک اجلاس سے ہوا۔ اس ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کا لمبا سفر تھا ، اور اس طویل دورے کے دوران آپ نے بہت کام کیا۔

روسی صدر نے کہا تاہم پھر بھی روس امریکہ تعلقات میں بہت سارے معاملات ہیں جن کے لئے اس سربراہی اجلاس کی ضرورت تھی اور مجھے امید ہے کہ ہماری ملاقات نتیجہ خیز ہوگی۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ آمنے سامنے بیٹھ کر ملاقات ہمیشہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس کون سے مشترکہ سوالات ہیں اور کون سے امور میں ہم مل کر کام کر سکتے ہیں؟ اور جہاں ہمارا اختلاف ہے ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سب کچھ کرنا ہوگا کہ ہم تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرسکیں، کیونکہ ہم دو بڑی طاقتیں ہیں.

ماسکو میں ہمارے نمایندے اشتیاق ہمدانی کے مطابق رشین اور امریکن میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا بھی اس ملاقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور اس ملاقات  کی کامیابی کی صورت میں دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال کے خاتمہ کو موجب بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :