فراڈیئے نے پاکستانی کرکٹر کو بیرون ملک کھلانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا

خالد ہارون نے آئرلینڈ کیلئے کھلانے کے نام پر 17 لاکھ روپے لوٹ لیے،نوسرباز نے جعلی ویزہ بھی لگوایا،رقم کی آن لائن منتقلی کے تمام ثبوت موجود: فضل سبحان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 جون 2021 12:10

فراڈیئے نے پاکستانی کرکٹر کو بیرون ملک کھلانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جون 2021ء ) فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان کو جعل ساز خالد ہارون نے آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کا جھانسہ دے کر 17 لاکھ روپے کا جھٹکا پہنچا دیا۔ فضل سبحان جنہیں ابھی تک پاکستانی کرکٹ کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا ،کو خالد ہارون نے کسی دوسرے ملک کے لئے کرکٹ کھیلنے کے نام پر لوٹ لیا۔ انہوں نے کہا کہ خالد ہارون نے مجھے آئر لینڈ کرکٹ سے دو سال کا معاہدہ لینے کے بارے میں بتایا، انہوں نے مجھ سے بینک اکاؤنٹ مانگے اور آن لائن پیسہ لیا ، میرے پاس اس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

فضل سبحان کا کہنا تھا کہ میں نے قرض لیا اور روشن مستقبل کے لئے اپنی زمین اور زیورات بیچے، مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد درکار ہے کیوں کہ قرضہ دینے والے مجھے ہراساں کررہے ہیں۔ فضل سبحان نے پاکستان اے ، انڈر 19 اور مختلف دیگر فرسٹ کلاس ٹیموں کی نمائندگی کررکھی ہے۔ انہوں نے قائداعظم ٹرافی سمیت تمام قومی ایونٹس کھیل رکھے ہیں۔ 33 سالہ فضل سبحان نے 2006ء سے 2017ء کے دوران 40 فرسٹ کلاس ، 29 لسٹ اے اور 6 ٹی 20 میچز کھیلے، دائیں ہاتھ کے بلے باز 5 فرسٹ کلاس اور ایک لسٹ اے سنچری بھی سکور کرچکے ہیں ۔