Live Updates

کام تن کر رکھو۔۔۔ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر دیار غیر سے پیغام

ہنگامہ آرائی کے بعد دیار غیر سے فون آیا اور کچھ لوگوں کو شاباش دی گئی،قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔ صحافی رانا عظیم کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 جون 2021 12:27

کام تن کر رکھو۔۔۔ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر دیار غیر سے پیغام
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2021ء) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا اس کے بعد فیصلہ یہ ہو رہا تھا کہ پارلیمنٹ کو پرامن طریقے سے چلایا جائے۔وزیراعظم نے بھی یہی کہا اور ایکشن کا بھی کہا کہ جس پراسپیکر قومی اسمبلی نے ایشکن لے لیا،گذشتہ روز کے واقعے پر مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن خوش تھے۔دیار غیر سے فون آیا اور کچھ لوگوں کو شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ تن کر رکھو۔

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی تو طویل میٹنگ ہوئی، جیسے ہی وہ باہر نکلے تو ایک ایم این اے کو فون جاتا ہے اور اس کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔اس میں کہا گیا کہ دھینگا مشتی جاری رہنی چاہئیے،اس کے بعد چارایم این ایز کو یہ ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ ایک بوتل کے بعد دوسری، پھر تیسری اور پھر غلیظ نعرہ لگنا تھا، جو بوتل ماری گئی وہ بھی ایم این اے پوٹھوہار کے ہیں، جیسے ہی اجلاس ملتوی ہوا تو شاباش دی گئی۔

(جاری ہے)

پھر اسلام آبد کے ایک سیکٹر میں کچھ لوگ اکٹھے ہوئے اور فون کا اسپیکر کھول کر شاباش دی گئی،شہباز شریف کی تقریر پر تحریک انصاف نے کچھ نہیں کیا۔جو بھی ہوا ن لیگ کے اندر سے ہوا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ چند روز قبل مریم نواز اور ان کی لابی کی خاص خواتین کی ملاقات ہوئی جس میں مریم نواز نے ن لیگ سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت دی کہ اسمبلی کا اجلاس کسی صورت چلنے نہیں دینا- پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار اصل میں مریم نواز ہیں-ہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا تمام تر ملبہ حکومت پر ڈال دیا اور کہا کہ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں شہباز شریف پر حملے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو ہوا بہت افسوسناک تھا، کل حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات